جیو نیوز نے خاور مانیکا سے منسوب بیان اپنی ویب سائٹ اور ٹویٹرسے ہٹا دیا ، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کا جیو نیوز کی خبر پر شدید احتجاج اور مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی جیو نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے جاری کی اور اس کے بعد اب ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے تاہم آج کچھ دیر قبل نجی ٹی وی جیو نیوز کی جانب سے خاور فرید مانیکا کے نام سے منسوب بیان چلایا گیا لیکن اب نجی ٹی وی نے اسے ہٹا دیاہے جس کی خاور مانیکا نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کی جانب سے خبر جاری کرنے کے بعد خاور فرید مانیکا نے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے مجھ سے منسوب کر کے چلائے جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور تشویشناک ہیں۔

عمران خان کی وجہ سے ہمارےگھرمیں تنازع کی خبر جھوٹی ہے، بشریٰ مانیکاسے زیادہ متقی خاتون میں نے نہیں دیکھی، ایسی بے بنیاد خبروں نے ہمیں شدید تناو میں ڈالا ہے، مجھے ایسی بے بنیاد خبروں سے شدید دکھ ہوا ، ایسی پرہیزگار خاتون کے بارے اس طرح کی باتیں افسوسناک ہیں، عمران خان کا ہمارے گھر سے روحانی تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی جیونیوز کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کرتاہوں ۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ والدہ کوکبھی پردے کے بغیرگھرسے باہرجاتے نہیں دیکھا، یہ میری والدہ اور ہمارے گھر کا معاملہ ہے، میرے والد اور مجھ سے منسوب بیان جھوٹا ہے۔