بینظیر بھٹو کی وصیت جعلی قرار، آصف زرداری نے چالاکی کرتے ہوئے پاکستان کھپے کا نعرہ کیوں لگایا ؟ سنگین الزام عائد

پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے الزام عائد کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کا وصیت نامہ جعلی تھا جس کا مخدوم امین فہیم نے اپنے زندگی میں ہی بتا دیا تھا، انہوں نے کہا کہ قطری خط کی طرح اس وصیت نامے میں حقیقت ہوتی تو سامنے آجاتی ۔ آصف علی زرداری نے چالاکی کر کے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور بینظیر کا کارڈ استعمال کیا پھر اقتدار میں آکر ان کے خون سے بھی انصاف نہیں کیا۔ وہ شہداد پور میں پہلوان رند کی رہائش گاہ پر چائے پارٹی میں شریک تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں مال جمع کر کے سندھ کو کنگال کر دیا ہے۔ آصف زرداری کوسندھ میں پی ٹی آئی سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سمیت متحدہ کے رہنماﺅں کے ہاتھ بلدیہ ٹاﺅن سانحہ کے بیگناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے جلسوں نے جیالوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔