ریحام خان نے روایتی برقعہ اوڑھ لیا ۔۔۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے روایتی برقعہ اوڑھ لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے پختونوں کے روایتی شٹل کاک برقع میں اپنی تصویر شیئر کی۔ ریحام خان کو یہ برقعہ خیبرپختونخوا ہ کی یوتھ اسمبلی کے اسپیکر اور ان کے سپورٹرجلال شیرازی کی جانب سے ریحام کی فرمائش پر دیا گیا۔ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام نے جلال شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار مجھے برقعہ مل گیا جس کے لیے میں نے کہہ رکھا تھا۔ ریحام خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی روایتی برقعے میں ملبوس اپنی تصایر شیئر کیں اور لکھا کہ انہیں اپنے ورثہ سے پیار ہے۔ ایک تصویر میں سائیڈ پوز بنائے ہوئے ریحام نے یہ بھی پوچھا کہ اندازہ لگائیں یہ کون ہے۔