مریم نوا ز میں بینظیر جیسی کتنی ’’صفات ‘‘ ہیں؟ نوازشریف واپس آ گئے تو کیا ہوگا؟ نہیں آئے تو ۔۔! شیخ رشید نے حیرت انگیز دعوے کردیئے

عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکمران برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں نہیں بو لتے ؟ جن لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے پاکستان میں قتل عام کروایا ہو وہ کیا جانے اِنسانیت کیا ہے، مریم بے نظیر بھٹو کا کیا مقابلہ کریگی بے نظیر کی ایک صفت بھی اس میں نہیں ہے ۔

نواز شریف پاکستا ن میں واپس آتا نظر نہیں آرہاہے اگر آجائے تو (ن) لیگ کے لیے بہتر ہو گا ورنہ اِن کی سیاست ختم انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن جو پارٹی عوام کے سامنے لائی وہ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ ہے ورنہ سار ے خاموش تماشائی بنے بیٹھے تھے۔

این اے 120 میں انشااللہ پی ٹی آئی کا میاب ہو گی اگر کلثوم نواز شریف کامیاب ہو تی ہے تو کرپشن کامیاب ہو گی چور لٹیرے آزاد ملک میں دندناتے پھرتے رہے گے NA120 کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے وہاں پر مقامی رہنے والوں کو چاہیے کہ وہ جعلی و وٹروں کا محاسبہ کریں تاکہ یہ اپنی چالاکیوں میں کا میاب نہ ہو سکیں۔