ایک دن کے بچے نے نویں کلاس پاس کر لی

ڈیرہ بورڈ نے شہر سلطان کے طالب کو اس کی پیدائش کے دن نہم کلاس پاس کروادی، محمد فیصل ستار ولد عبدالستار نے 9th کلاس کا داخلہ ڈیرہ غازی خان بورڈ میں بھیجا، محمد فیصل ستار کی تاریخ پیدائش برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق 30 اپریل 2004 ہے، ڈیرہ غازی خان بورڈ نے جو رول نمبر سلپ بھیجی ہےاس میں ڈیرہ غازی خان بورڈ نے غلطی سے تاریخ پیدائش یکم جنوری1970 لکھ دی ہے جب محمد فیصل ستار رول نمبر157029 کا نویں کلاس کا رزلٹ آیا تو رزلٹ کارڈ میں تاریخ پیدائش19اگست 2017 لکھی گئی، جس کے مطابق محمد فیصل ستار رزلٹ والے دن پیدا ہوا اورنہم کلاس میں 505-319 نمبر حاصل کر کے امتحان میں کامیابی بھی حاصل کر لی۔