طاہرالقادری سے عقیدت مند پیار جبکہ وہ انصاف نہ دلاکرزیادتی کررہے ہیں، تجزیہ کارخاورگھمن

تجزیہ کار خاور گھمن نے کہا ہے کہ منہاج القران کے تمام اراکین طاہرالقادری کے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں، لیکن اب طاہرالقادری اپنے عقیدت مندوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کو عمران خان سے کچھ سبق لینا چاہیے کہ وہ کس طرح محنت کے ساتھ پاناما کیس کو لے کر چلے ہیں ان کو تھوڑی بہت کامیابی ملی ہے۔

لیکن طاہرالقادری ملک میں آتے ہیں اورآ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ اسیے لگتا ہے کہ جیسے وہ ملک میں کسی کے پیغام اور شہہ پر آتے ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا اور عوام طاہرالقادری کو اس لئے ابھی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ اس کے کیلئے وہ 14خاندان ہیں جن کو ماڈل ٹاؤن میں شہید کر دیا گیا ۔ طاہرالقادری کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے آنے جانے پر بہت سے شک و شبہات بڑھتے جارہے ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں