عمران خان کا بلاول بھٹو کو جلسے کے حوالے سے طنز، بلاول ہاوس سے ردعمل سامنے آگیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مانسہرہ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلاول بھٹو کو طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی وہ بچے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ بلاول بھٹو جلسے کے بعد رو پڑیں تاہم اسکے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بلاول ہاوس کی جانب سے آئے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بھی رونے کے دن اتنے دور نہیں ہیں اور وہ بھی رومال کا بندوبست کرلیں تاہم بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی مستقبل تابناک اور روشن ہے جبکہ مانسہرہ کا جلسہ بھٹو دشمن عناصر کے لئے عوامی پیغام ہوگا، مزید یہ کہ ردعمل میں کیا گیا کہ عمران خان وہ ان گائیڈیڈ میزائل ہے جس نے اپنی ہی لانچنگ پیڈ پر گرنا ہے اور بلاول بھٹو عوام اور نوجوانوں کے رہنما ہیں وہ بزرگوں کی عزت کرتے ہیں تاہم پیپلز پارٹی کو سیاسی مات دینا کٹھپتلی سیاسی کھلاڑیوں کے بس کی بات نہیں ہے۔