سندھ میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 13نئے کیسز سامنے آگئے

کراچی (اُردو نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 13نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تفتان سے آنے والے 13زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 34ہوگئی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو پاک ایران تفتان سرحد پر تفتان میں قربطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عناصر راشن اکٹھا کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔