ملک و قوم کی خاطر جان دینے سے دریغ نہیں کروں گا، شہید نعمان اکرم کا پرانا بیان

اسلام آباد (اردونیوز) آج اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے ہیں۔ شہید پائلٹ کمانڈر نعمان اکرم نے کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں قوم کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ ائیر فورس کی ہمیشہ سے میراث رہی ہے،یہ ہم نے بڑوں سے بھی سیکھا کہ جب بھی قوم کو، ملک کو ہماری ضرورت پڑی تو اپنی جان کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ہم سے جو بھی ہو سکا ملک کے لیے کرنے کو تیار ہیں اس لیے قوم پریشان نہ ہو اور بے فکر ہو کر اپنا کام کرے۔ قوم یقین رکھے کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور پاک فضائیہ پوری پاکستان قوم کی حفاظت کے لیے موجود ہے۔ خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے کی جانے والی ریہرسل کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ کافی دیر سے اس طیارے کو دیکھ رہے تھے ، پائلٹ کبھی آسمان کی بلندیوں پر چلا جاتا تھا تو کبھی زمین کے قریب واپس آجاتا تھا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاک فضائیہ کا طیارہ پہلے آسمان کی بلندیوں پر موجود تھا پھر ایک دم سے زمین کی طرف آنا شروع کر دیا جس کے بعد ممکن طور پر پائلٹ سے طیارہ کنٹرول نہیں ہوا اور طیارہ شکرپڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔