مریم نواز کی کوشش تھی کہ شہباز شریف کے داماد گرفتار ہو جائیں

لاہور(اُردو نیوز) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے داماد علی عمران کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان میں تو کچھ ایسے ہو رہا ہے کہ یہ لوگ اپنے خاندان کے لوگوں کو ہی جیل کے اندر بھیجنا چاہ رہے ہیں۔

شہباز شریف کے داماد علی عمران جو کہ لندن میں موجود ہیں۔میں علی عمران سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو نہیں پتہ کہ مریم نواز آپ کو جیل میں ڈلوانے کے لیے کتنی کوشش کرتی رہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ علی عمران خان کے خلاف ثبوت دینے والی بھی مریم نواز ہیں۔ی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک ایسا مسافر خانہ بن چکا ہے جہاں کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ دوسرا بندہ کس مشن سے آیا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان بات چیت ختم ہو چکی ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہبازشریف اپنی والدہ کے پاس گئے اور کہا کہ آج جس سٹیج پر ہماری فیملی ہے اس کہ ذمہ دار صرف مریم نواز ہے۔ اسی کی وجہ سے ہم تباہی کے دہانے پر پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور مریم نوازکے مابین اختلافات کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے گذشتہ ماہ لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شہباز شریف کی مثاقِ معیشت کی تجویز کو مسترد کر دیا اور اسے مذاق قرار دے دیا۔ اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیانیہ مریم نواز اور نواز شریف کے بیانیے سے پہلے دن سے ہی مختلف تھا۔نواز شریف اور مریم نواز کا حساس اداروں سے متعلق بیانیہ الگ ہے جبکہ شہباز شریف کا الگ ہے۔مریم نواز کی دادی اماں نے اس سلسلے میں معاملات ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی تاہم یہ ممکن نہیں ہو سکا۔