عمران خان دوبارہ آئیں ہم ریڈ کارپٹ بچھائیں گے پاکستان پہنچتے ہی وزیر اعظم کوامریکہ سے دورے کی دعوت آگئی

اسلام آباد (اُردو نیوز) امریکا کے شہر ہیوسٹن کے مئیر سلویسٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی۔مئیر سلویسٹرنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمتبر میں دورہ امریکا میں ہیوسٹن تشریف لائیں۔میں ہوسٹن کا مئیر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کروں گا۔انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان ہیوسٹن ضرور تشریف لائیں۔

ہم یہاں عمران خان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ مئیر سلویسٹرنر وزیراعظم عمران خان کو اگلے ماہ امریکا کے دورے کے دوران ہیوسٹن کے دورے کی دعوت دی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ ہیوسٹن میں بڑی تعداد میں پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔

اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاواشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد کے حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنالیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خاننیویارک میں بھی جلسہ کریں گے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونگے۔واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی 22 ستمبر کو امریکا میں انڈین کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔نریندر مودی کا وزیراعظم بننے کے بعد امریکا میں بھارتیوں سے یہ تیسرا خطاب ہو گا۔ نریندر مودی کے اس جلسے کا انعقاد بھی اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔تاہم وزیراعظمعمران خان نیویارک جب کہ نریندر مودی ٹیکساس میں شرکت کریں گے۔