وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی انتہائی اہم ملاقات کب ہونے جارہی ہے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد کہا گیا کہ پاکستانی اور روسی حکام سفارتی سطح پر ایک دوسرے کو قریب لانے میں ناکام رہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس کے موقع پر عمران خان اور پیوٹن کی سائیڈ لائن ملاقات نہ ہو سکی۔تاہم اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے چین میں روسی صدر اور عمران خان کے مابین ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر وضاحت پیش کر دی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے ہی نہیں تھی۔روسی صدر پیوٹن کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا گیا کہ روسی صدر کے ساتھ عمران خان کی ملاقات جلد ہو گی۔