پیپلز پارٹی کی خاتون رہنماشہلا رضا نے حضرت امیر معاویہ ؓ کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ پاکستان سمیت دنیابھر کے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی،سوشل میڈیا صارفین بھی برس پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں حضرت امیر معاویہ ؓکانام ایسے انداز میں لیا کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان اور دنیا بھرکے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ،تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’’میری بھی ہسٹری کمزور ہے ،کبھی آپ کہہ رہے کہ معاویہ کا طرز حکومت چاہئے ،اب پوری ہسٹری اٹھا لیجئے

اس میں معاویہ کا کہیں ذکر نہیں ہے ‘‘،اس دوران پروگرام کے میزبان منیب فاروق انہیں روکتے رہے کہ الفاظ کا چنائو سوچ سمجھ کر ہوناچاہئے لیکن شہلا رضا نے اپنی بات اسے لہجے میں جاری رکھی ۔جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ صارفین نے کہا کہ ’’جو علی سے لڑے وہ قابل عزت نہیں ​‘‘اس طرح کے لوگوں کو قومی ٹی وی پر بین ہونا چاہیے ۔ہمارے قومی ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں۔