تعلیمی اداروں میں تعطیلات موسم گرما کا شیڈول تبدیل سکولوں میں چُھٹیاں 14مئی سے نہیں بلکہ۔۔۔۔کب ہو نگی؟اعلان ہو گیا

کراچی ( ویب ڈیسک ) سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکول و کالجز کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول و کالجز کے اُساتذہ سہ پہر تین بجے تک رُکنے کے پابند ہوں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک ہوئی تھیں۔ سندھ میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کی تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھجوائی گئی۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ قبل ازیں سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی تھیں لیکن 2017ء میں بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں۔