پٹرول پھر سے مہنگا ۔۔۔۔ اس بار قیمتوں میں کتنے فیصد اضافے کا امکان ہے ؟ جان کر پاکستانیوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 70 سینٹ فی بیرل اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 65 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 90 پیسے فی بیرل اضافہ ہو گیاہے اور اس کی قیمت 73 ڈالر 90 سینٹ پر پہنچ گئی ہے ۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تین روپے سے پانچ روپے کے درمیان اضافے کا امکان موجود ہے ۔دوسری جانب خبر کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے شدید مالی بحران سے دوچار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت آبی وسائل نے ٹھیکیداروں کو بلوںکی ادائیگیوں اور دیگر ضروریات کیلئے حکومتی خود مختار گارنٹی پراسکوک بانڈز جاری کرکے55 ارب روپے کا انتظام کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

اور ان سکوک بونڈز کے اجراءپر ٹیکس سے چھوٹ بھی مانگ لی ہے جب کہ سمری تیار کرکے منظوری کے لیے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی ہے۔میڈیا کے مطابق ای سی سی کو بھجوائی جانیوالی سمری میں کہاگیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چاروں یونٹس مرحلہ وار آپریشنل ہوچکے ہیں اور نیلم جہلم میں پانی کی دستیابی کے مطابق بجلی پیدا ہورہی ہے تاہم پراجیکٹ کے نظر ثانی شدہ چوتھے پی سی ون کیلئے فنڈز میں شدید قلت کا سامنا ہے اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی مد میں ٹھیکیداروں کے بلوں کی ادائیگی اور دیگراخراجات کے لیے فوری پر55 ارب روپے کی ضرورت ہے۔