نئے نامزد ہونے والے مشیر خزانہ تو آتے ہی چھا گئے ۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نئے نامزد ہونے والے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے، سوچ اور سمجھ کا استعمال کرنا ہوگا، جذباتی ہو کر جو فیصلے کیئ وہ میعشت کو برباد کر دیں گے ، جذباتی ہو کر فیصلے نہین ہو سکتے۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نامزد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے معاشی فیصلوں کے لیے اپنا روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔عبدالحفیظ شیخ کی وزیراعظم عمران خان سے جلد ملاقات متوقع ہےجس میں وہ انھیں معاشی روڈ میپ سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی فیصلوں میں خود مختاری چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے، معاشی فیصلوں میں پارٹی ووٹ بینک نہیں بلکہ ملک کا مفاد مقدم ہوگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیکفیشن جوائنٹ سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے جاری کیا جبکہ اسد عمر کے استعفیٰ منظور کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،

دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اب بھی عمران خان کا کھل کے دفاع کریں گے، کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے ،وزیر اعظم عمران خان کو کہا تھا رکن قومی اسمبلی کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں۔جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے قلمدان تبدیلی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، خاندان سو سال سے سیاست میں ہیں بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے، اور اب نئے وزیر خزانہ نے اپنا یہ پہلا بیان بھی دےد یا ہے ۔