اسد عمر کی ساری پریشانی ختم،محمد زبیر نے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونیوالے بھائی کو نیا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے راہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا بات واضح ہوگئی عمران خان اسد عمرکی کارکردگی پر خوش نہیں تھے، اسد عمر کو مشورہ ہے کہ اپنی سیاست جاری رکھیں. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے راہنما‘سابق گورنر سندھ اور اسدعمر کے بھائی محمد زبیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک تاثر تھا خواب عمران خان نے دیکھے، پایہ تکمیل تک اسدعمرپہنچائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ وہ اسد عمر اور معاشی پالیسی سے خوش نہیں تھے۔

محمدزبیر نے کہا کہ معاشی صورتحال کی ذمہ داری عمران خان کی اپنی ہے، وہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کی پوری ٹیم کومل کرمعاشی صورتحال کو بہتربنانا تھا، وزیراعظم کی ٹیم میں وزیراعلیٰ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی وزرا شامل ہیں. محمد زبیرعمر نے نے اپنے بھائی اسدعمر کو مشورہ دیا کہ اپنی سیاست جاری رکھیں. گذشتہ روز بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسدعمر کا وزارت چھوڑنے کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہیں تھی‘ ہمیں تو پتہ تھا کہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا. بعد ازاں ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا تھا ان کے وزارت چھوڑنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے تو پھر یہ بہترین فیصلہ ہے میں نہ تو مایوس ہوں نہ ہی غصے میں، استعفے کی خبر خود دینا چاہتا تھا.