یکم جون سے نہیں سکولوں میں بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں کس مہینے سے ہوں گی؟ نئی تجویز پیش کردی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے سکولوں کے طلباء کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے۔ گزشتہ سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں 17مئی کو ہی کر دی گئی تھیں۔اس سے پہلے پنجاب حکومت نے یکم جون سے پنجاب کے تمام سکولوں کو چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکولوں کو وقت سے پہلے چھٹیاں کر دی جائیں تا کہ طلباء رمضان المبارک میں گرمی سے بچ سکیں اور اس بابرکت مہینے کے فضائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ یاد رہے کہ رواں سال 6 سے7 مئی سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اور شدید گرمی بھی پڑنا شروع ہو گئی ہے اسی لیے حکومت نے سکولوں کو قبل ازوقت چھٹیاں دینے پر غور شروع کر دیا ہے