اللہ پاک کی شان قدرت ۔۔ وہ جگہ جہاں نبی کریم ﷺ کی سربراہی میں غزوہ تبوک لڑا گیا اس جیسے صحرا میں آسمان سے ایسی چیز کی برسات کہ عوام بھی دنگ ، لاکھوں لوگ دیکھنے کیلئے باہر نکل آئے

تبوک (مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ پاک کی شان قدرت ۔۔ سعودی عرب جیسے صحرا میں آسمان سے ایسی چیز کی برسات کہ عوام بھی دنگ ، لاکھوں لوگ دیکھنے کیلئے باہر نکل آئے ۔۔ سعودی عرب کے صوبے تبوک میں ہونے والی برف باری نے گزشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس علاقے میںواقع اللوز کے پہاڑوں پر ہونے والی برف باری ایک ایسا خوبصورت قدرتی منظر پیش کر رہی ہے جس سے مقامی لوگ بھرپور انداز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اللوز کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف کی سفید چادر پڑی ہوئی ہے۔ یہ دل موہ لینے والے مناظر یہاں آنے والوں کے لیے کشش کا بھرپور ذریعہ ہے۔