کپتان چھا گئے ۔۔۔ قومی خزانے میں راتوں رات کتنے ارب روپے شامل کر دیے گئے یہ پیسہ کس سے وصول کیا گیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی انتہائی کامیاب رہی ، نیلامی سے تاریخ میں سب سے زیادہ 11 ارب 28 کروڑ روپے ملے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سی ڈی اے پلاٹوںکی نیلامی انتہائی کامیاب رہی ، نیلامی سے تاریخ میں سب سے زیادہ 11 ارب 28 کروڑ روپے ملے،انہوں نے کہا کہ پلاٹس کی تاریخی نیلامی 2 اہم چیزوں کی نشاندہی کرتی ہے، نیلامی مستقبل کی معیشت پراعتمادکی مظہرہے اوریہ بھی ثابت ہوتاہے ماضی میں کرپشن کے ذریعے کتنی رقم ضائع کی گئی۔