(ن) لیگی خاتون رہنما حنا پرویز بٹ رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ؟ کیا کارروائی ڈال رہی تھیں ؟ جانیں

لاہور (ویب ڈیسک)اراکین اسمبلی نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے چوری شدہ بل اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرانا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے تیزاب گردی کے حوالے سے جمع کرایا گیا بل کاپی پیسٹ نکلا۔مسلم لیگ ن کی رکن نے قومی اسمبلی کے بل میں معمولی ردوبدل کرکے اپنے نام سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔

تیزاب گردی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں 2017 میں قانون سازی کی جاچکی ہے۔2017 میں ن لیگ کی ماروی میمن، کپٹن ر محمد صفدر، اور مخدوم خسرو بختیار سمیت دیگر ارکان کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیر التواء ہے۔حنا پرویز بٹ نے بل پنجاب اسمبلی میں اپنے نجی مشیر برائے پارلیمانی امور کے مشورے پر جمع کرایا۔