بڑاحملہ ہوگیا،20فوجی اہلکارجان کی بازی ہارگئے

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبے بادغیس کے مغربی علاقے میں سرکاری ہیڈکوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں 20فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسل رکن محمد ناصر نظاری نے کہا کہ بادغیس کے ضلع بالا میں کیے گئے حملے میں مقامی حکومت کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے سب سے پہلے کمپاؤنڈ کے گرد تمام سیکیورٹی پوسٹس پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے کمپاؤنڈ میں تعینات سیکیورٹی فورسز کے 6سو اہلکاروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا، سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپ کئی گھنٹے جاری رہی۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے میڈیا پر جاری ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔