بھارت نے پاکستان کے اہم ترین شہر پر حملہ کر دیا ۔۔۔ انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول

کوٹلی (ویب ڈیسک )کھوئی رٹہ سیکٹرلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نےبلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس میںبھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا ،جس کے بعد پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا ،تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤںکوٹ بھٹیاں ، اندرلہ کٹہڑہ میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو

نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی ۔دوسری طرف آج بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔تباہ ہونے والے مگ 21 طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا، یہ طیارہ راجھستان میں بیکانئیر کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا جا رہا ہے طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔تاہم بھارتی وزیر دفاع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق مگ 21 طیارہ سے پرندا ٹکرایا تھا جس وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھارت کا مگ 21طیارہ پاکستان کی سر زمین پر بھی تباہ ہو چکا ہے جسے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ نے گرایا تھا۔بھارت کے طیارے تباہ ہونے کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا جس کے بعد بھارت تلملا اُٹھا۔اک فضائیہ کی جاندار کارروائی میں تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے ایم آئی جی 21 تھے جو دراصل ایک سنگل انجن فلائنگ جیٹ ہے۔ یہ طیارہ سابق سویت یونین کے دور میں مکویان گریووچ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس طیارے میں آر 25 کا ٹربو جیٹ نصب ہوتا ہے