آئندہ چند دنوں میں پاکستان آرمی کے 5 کونسے جنرل صاحبان ریٹائرڈ ہونے والے ہیں ؟ فہرست سامنے آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)اپریل کے پہلے ہفتے میں پاکستان آرمی کے پانچ سینئر ترین جنرلز اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہورہے ہیں اور ان کی جگہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نئے جنرلز کی تقرری کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ترقی پانے والے میجر جنرلز کے ناموں کا فیصلہ ہوچکا ہے اور جلد آئی ایس پی آر اس کا اعلان کردے گی۔ ریٹائر ہونے والے جنرلز میں کور کمانڈر بھاولپور لیفٹینٹ جنرل جاوید بخاری ایڈجوٹینٹ جنرل لیفٹینٹ جنرل انوار علی حیدر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل عمر حیات ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر لیفٹینٹ جنرل ملک ظفر اقبال اور انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی لیفٹینٹ جنرل شاہد اقبال بیگ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان جنرلز کی جگہ ترقی پانے والے میجر جنرلز دو ہزار بائیس نومبر میں بارھویں آرمی چیف اور اٹھارویں چیئرمین جوائنٹ چیف کے عہدوں کے انتخاب کے لئے سینئر ترین جنرلز میں شامل ہوں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری وزیر اعظم پاکستان تین سال کے لئے کرتے ہیں اور موجودہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت نومبر 2019 میں مکمل ہورہی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے دسویں چیف آف آرمی اسٹاف ہیں۔ جنرل ٹکا خان پاکستان کے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف 1972 میں بنائے گئے تھے جب پاکستان آرمی کا سربراہ کمانڈر انچیف کے عہدے کی بجائے چیف آف آرمی اسٹاف کو قرار دیا گیا تھا۔ اس دوران جنرل ضیا الحق جنرل پرویز مشرف اور جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے عہدوں کی مدت میں اضافہ حاصل کیا۔ جنرل محمد شریف1976 میں پہلی مرتبہ چیئرمین جوائنٹ چیف بنائے گئے تھے جبکہ موجودہ چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات سولہویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ہیں۔ واضح رہے پلوامہ حملوں کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں اور بار بار جنگ کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک محتاط رویہ اخیتار کیا گیا ہے لیکن بھارت ر یہ واضح کردیا گیا ہےکہ افواج پاکستان کسی بھی خطرے سے نمنٹنے کے لیے تیار ہے۔