آج کی بڑی خبر فیاض الحسن چوہان کے بعد عثمان بزدار کی چھٹی،نیا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟اہم ترین فیصلہ ہو گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نے عثمان بزدار کو وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عثمان بزدار کوپنجاب کے وزارتِ اعلیٰ کے منسب سے ہٹا دیا جائے۔ اس سے پہلے فیاض الحسن چوہان کو پنجاب کی وزارتِ اطلاعات سے ہٹا دیا گیا ہے اب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب

میں کسی ایسے شخص کو لے کر آنے کا فیصلہ کیا ہے جو میرٹ پر پورا اترتا ہو اور دباوٴ برداشت کر سکے۔عمران خان پر گزشتہ 4ماہ سے پنجاب کا وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کے لیے دباوٴ ڈالا جا رہا ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے یہ معاملہ دب گیا تھا لیکن کشیدگی ختم ہونے کے بعد دوبارہ اس حوالے سے وفاق اور پنجاب میں بحث چھڑی ہوئی ہے اور خبرآئی ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جارہا ہے۔ذرائی کا کہنا ہے کہ پنجاب گورنر ہاوٴس میں اس وقت عثمان بزدار کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اور عثمان بزدار بھی ان سازشوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن اب عمران خان نے دباوٴ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں جبکہ دوسری طرف ق لیگ مکمل طور پر عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہے۔عثمان بزدار نے بھی خود کو ق لیگ کے پلڑے میں ڈال دیا ہے جس کے بعد ق لیگ ان کے ساتھ مزید مضبوط حمایت کے ساتھ کھڑی ہے۔ یاد رہے کہ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ق لیگ کی مرہون منت ہے اس لیے ق لیگ کی حمایت کی بھی عمران خان کو سخت ضرورت ہے یہاں کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ق لیگ جس ضمانت پر تحریک انصاف کے ساتھ آئی

تھی اس ضمانت کی وجہ سے تحریک انصاف کو بہت زیادہ تشویش نہیں ہے۔ منگل کے روز ق لیگی راہنما چوہدی شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ نے عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے امکان ہے کہ اس ملاقات میں بھی پنجاب کی وزارتِ اعظمیٰ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ لیکن باخبر ذرائع کا یہی کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے وزیرِاعلیٰ ہاوٴس میں قیام کے دن اب کم رہ گئے ہیں۔