پی ایس ایل میچ میں مصروف عوام کیلئے افسو سنا ک خبر پا کستان کا اہم ترین شہر دھما کے سے لرز اٹھا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے اور اہم ترین صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار نشانہ بنے ہیں۔ نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، انہیں فوری قریبی ہسپتال منتقل کر گیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے فوری علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔