نئے پاکستان میں گرمیوں کی چھٹیاں3مہینوں کیلئے نہیں بلکہ کتنے ما ہ کی ہو نگی ؟ طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبرآگئی

لاہور (ویب ڈیسک ) طلبا و طالبات کیلئے افسوسناک خبر آگئی ۔پاکستان میں گرمیوں کی چھٹیاں3مہینوں سے کم کرنے امکان ہے ۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے موسم گرما کی طویل چھٹیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دو ماہ کرنے کی تجویز دی ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی نے میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو کمرشلائزیشن کے نام پر بند کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طلبا و طالبات کیلئے افسوسناک خبر آگئی ۔پاکستان میں گرمیوں کی چھٹیاں3مہینوں سے کم کرنے امکان ہے ۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے موسم گرما کی طویل چھٹیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دو ماہ کرنے کی تجویز دی ہے ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو کمرشلائزیشن کے نام پر بند کیا جارہا ہے۔

سکولوں پرکئی طرح کے ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں . ہمارا مطالبہ ہے کہ 5ہزار سے کم فیس والے سکولوں پر کمرشلائز یشن کی پابندی ختم کی جائے اور ٹیکسوں میں بھی ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میٹرک کے اکیڈمک سال میں پہلے سے ہی بہت زیادہ چھٹیاں موجود ہیں لہٰذاموسم گرما کی طویل چھٹیوں کو ختم کرکے صرف دو ماہ کی چھٹیاں دی جائیں اورسندھ حکومت ایسا ہی کر رہی ہے .ایک ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 10سالوں سے میٹرک کا نتیجہ مایوس کن 45فیصد ہے جس کی بڑی وجہ بہت زیادہ چھٹیوں کا ہونا ہے ۔دوسری طرف سپریم کورٹ کی جانب سے اسکول فیسوں میں کمی کی گئی تو اسکول مالکان نے سہولتیں بھی کم کر دیں ہیں جس کے باعث والدین سخت اضطراب کا شکار ہیں ۔ والدین نے سہولتوں میں کمی کا شکوہ کرتے ہوئے ہم نیوز کو بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے سرد موسم میں ہیٹرز بھی بند کر دیئے ہیں۔