ن لیگیوں کیلئے بری خبر ، نواز شریف کے ٹیسٹ دیکھ کر ڈاکٹرز پریشان ، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مریم نواز کا تازہ ٹویٹ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے پریشان لگ رہے ہیں ۔ آج نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز کی تازہ ٹوئٹ سامنے آگئی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو مزید ٹیسٹوں کے لیے لے جایا گیا ہے ، ابھی انہیں دیکھا ، اس دوران ڈاکٹرز پریشان لگ رہے تھے ۔ انہوں نے اپنے والد کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے جبکہ مریم نواز نے ان افراد کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے میاں نواز شریف کی صحتیابی اور درازی عمر کے لیے دعا کی ہے ۔

ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے تین گھنٹوں سے زائد وقت ہسپتال میں اپنے والد کے ساتھ گزارا اور ساتھ ہی کھانا بھی کھایا ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ تشخیص سی ٹی سکین کے ذریعے کی گئی ہے جب کہ ٹروپ آئی ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے ۔