رواں ماہ پاکستانی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی ، جنوری میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر ملنے کا امکان

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ جنوری میں چینی امداد سمیت 6 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سے رواں ماہ میں 2 ارب ڈالرملنے کا امکان ہے جبکہ یواے ای سے بھی 3 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے اس کے علاوہ سعودی پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی رواں ماہ ملنے کا امکان ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے نئی انڈسٹریل پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے اختتام پر ہو گاجبکہ نئی ٹیرف پالیسی کااعلان بھی رواں ماہ میں ہی کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مزید ملنے کا امکان ہے ، سعودی عرب کا مالیاتی پیکج رواں ماہ مکمل ہو جائے گا ۔ سعودی ارب سے مالیاتی پیکج ملنے کے بعد موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کا آغاز بھی ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ یو اے ای سے بھی جنوری میں 3 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ منی بجٹ بھی جنوری میں ہی پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا ۔