انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ ہونڈا 125کا نیا ماڈل آگیا ، قیمت اور خصوصیات ایسی کہ ہر کسی کا دل خریدنے کو کرے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلس ہنڈا 125 سی سی کے موٹر سائیکل کا نیا ماڈل پرسوں 4 جنوری 2019ء کو متعارف کرائے گی۔ اٹلس ہنڈا کا شمار ملک میں موٹر سائیکلز تیار کرنے والے بڑے اداروں میں ہوتا ہے اور کمپنی نے مئی 2018ء کے دوران اپنی پیداواری استعداد کو 1.5 ملین یونٹس تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا جس کی روشنی میں 125 سی سی موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ٹارس سکیورٹیز کے تجزیہ کار حمدان الطاف نے اپنی

رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران اٹلس ہنڈا کے تیار کردہ 1.15 ملین موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر یونائیٹڈ موٹرز کے تیار کردہ 0.4 ملین یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ماڈل کی مارکیٹ میں آمد سے ہنڈا کی مجموعی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔