پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی حکومت گرانے کا عندیہ دیدیا ، دس جنوری کے بعد فیصلہ ہوجائے گا ، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 10 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے ، 10 جنوری کو اپوزیشن کی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی ، اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم کرسکتی ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم کرسکتی ہے ، اس وقت سینیٹ میں بھی اپوزیشن کی اکثریت ہے اورجمہوری روایات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کا ہونا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ 10جنوری کوقومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے ، 10جنوری کو اپوزیشن کی جماعتیں مل کر فیصلہ کریںگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کے اندر انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہئے جب میں وزیر داخلہ تھا تو ایف آئی اے نے مجھے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی تھی اس وقت یہ کیس جاری تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کہہ رہی ہے کہ ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کا سامنا کریں گے اور اس پر اپنا موقف دیں گے ۔