نئے سال کی آمد پر حکو مت نے سر کاری ملازمین کو بڑی خو شخبری سنا دی

لاہور(نیوز ڈیسک ) حکومت کا نئے سال کی آمد کی خوشی میں سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت پنجاب نے نئے سال کی آمد کی خوشی میں سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنائی ہے۔ حکومت پنجاب نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اگلے ماہ کی تنخواہ اور پینشن، الانسز کی ادائیگی 31دسمبر کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے قبل از وقت تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کا فیصلہ یکم جنوری 2019 کو بینکوں کی چھٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاونٹنٹ جنرل اور ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔