بریکنگ نیوز ، پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے پر غور

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں احتجاجی تحریک کی قیادت کیلئے صنم بھٹو کو میدان میں اتارنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی رہنماﺅں کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد کی حکمت عملی طے کی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اجلاس میں احتجاجی تحریک کی قیادت کیلئے بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے نام کی تجویز بھی دی گئی ۔ اجلاس میں شریک بعض سینئر رہنماوں نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز بھی دی اور اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا مشورہ بھی دیا ۔ حکومت مخالف تحریک کا معاملہ پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا امکان ہے ۔