کیاتبلیغی جماعت والےنبی ؐکونہیں مانتے؟مولاناطارق جمیل نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

معروف مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی ٰ تک جانے کاراستہ ایک ہی ہے اوروہ ہے محمدالرسول اللہ۔جناب رسول پاک ؐ کی مبارک زندگی کواپنالینا۔یہ واحدنبی ؐ ہیں جن کی زندگی کی ہرشے محفوظ ہے۔اگرہمیں اپنے نبی کی بکریوں کانام نہ آتاہوتوکوئی فرق پڑتاہےیقیناًنہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے حضوراکرم ؐ کی بکریوں کے نام بھی ہم تک پہنچائے ۔اجوہ ،سقیہ ،زمزم،برقہ ،ورثۃ،اطلال ،اطراف،قمرا،غیثہ۔یہ نوبکریاں حضوراکرم ؐ کی تھیں اورایک بکرہ تھااوراس کانام تھایُمن۔اوران کوامن ایمن چراتی تھیں اوراس میں آپ کی بکری قمراآپ کی زندگی میں مرگئی باقی آٹھ بکریاں آپ کی وفات کے بعدبھی زندہ رہیں۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کواس طرح ہم تک پہنچایا،ہمارے نبی ؐ کی چاراونٹنیاں تھیں۔عضباء،جدعا،شہبا،قصواء،حضوراکرم ؐ کے دواونٹ تھے عسکراورثالب ،آپ کے دوگدھے اوردوخچرتھے ،گھوڑے زیادہ تھے اورخوبصورت تھے ،مولاناطارق جمیل کہتے ہیں ہماری جماعت حافظ آبادمیں تھی تووہاں پرمیرابیان تھاتووہاں ایک بہت بڑازمیندارآیا۔اورکہاکہ میں نے اپنے محلے کی مسجدکے مولوی سے کہاکہ ہمارے نبی ؐ کی بکریوں کے نام بتائوتواس مولوی نے کہاکہ بکریاں توبکریاں ہوتی ہیں ان کے نام کہاں سے آئے تومیں نے کہاکہ میں تبلیغی جماعت والوں کے پاس سے ہوکرآرہاہوں اورانہوں نے حضورؐ کی تمام بکریوں کے نام بتائے تم توکہتے ہوکہ تبلیغی جماعت والے توحضورؐ کونہیں مانتے وہ توان کی بکریوں کے نام تک بھی جانتے ہیں آئندہ میرے سامنے تبلیغی جماعت والوں کی برائی مت کرنا۔