’میرا بیٹا میرا نام لے کر اپنی بیوی کو دھوکا دینا چاہتا ہے‘ سوشل میڈیا پرخاتون نے اپنامسئلہ پیش کیاتوکیاہوا؟جانیں

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کے ساتھ بول چال بند کر دی جس کی وجہ ایسی تھی کہ جب اس خاتون نے ویب سائٹ ممزنیٹ پر واقعہ سنایا اور دیگر خواتین سے مشورہ مانگا تو بھونچال آ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق جلیانمی نامی اس خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”مجھے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ میرا ایک 26سالہ شادی شدہ بیٹا
ہے جو دو سال کی بیٹی کا باپ بھی ہے۔

وہ میرا نام لے کر اپنی بیوی کو دھوکا دینا چاہتا ہے۔ گزشتہ ہفتے اس نے مجھے کال کی اور کہا کہ ’اگر میں آپ کے پاس ہفتے کی چھٹیاں گزارنے آؤں تو آپ میری بیوی کو تو نہیں بتائیں گی؟‘ میں اس کی اس بات پر حیران ہوئی اور اصل معاملہ پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ اسے لے کر میرے گھر آنا چاہتا ہے اور دونوں اکٹھے وقت گزارنا چاہتے ہیں۔“جلیانمی نے مزید لکھا کہ ”میں نے اپنے بیٹے کو جواب دیا کہ میں اس بات کو راز نہیں رکھوں گی اور تمہاری بیوی کو بتا دوں گی۔

اس پر اس نے کال بند کر دی اور مجھے کہا کہ ’تم میری ماں ہو، تمہیں میری طرفداری کرنی چاہیے۔‘ اس کے بعد سے وہ نہ میری کالز اٹھا رہا ہے اور نہ ٹیکسٹ میسجز کا جواب دے رہا ہے۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں نے غلط کیا ہے یا صحیح۔ آپ ہی کچھ بتائیں۔“ ٹیٹی بون گوہل نامی خاتون نے جلیانمی کو مشورہ دیا کہ ”اس کی بیوی کو فوراً بتا دو۔“ دی ورلڈاز ٹو سمال نامی اکاؤنٹ سے ایک خاتون نے لکھا کہ

”اگر یہ میرا بیٹا ہوتا تو میں اسے کہتی کہ اگر تم اپنی بیوی کے ساتھ تعلق نہیں رکھنا چاہتے تو ابھی اس سے الگ ہو جاؤ، اور اگراس کے ساتھ رہنا ہے تو اپنی اس محبوبہ کو چھوڑ دو۔“ ایک اور خاتو ن نے جلیانمی کو مشورہ دیا کہ ”اس کے معاشقے پر قطعاً پردہ مت ڈالو۔ تم یقینا اس کی ماں ہو لیکن تمہارا یہ فرض بھی ہے کہ تم اپنی پوتی اور بہو کا خیال رکھو۔ مجھے یہ سن کر بہت افسوس ہو گا اگر تم اپنے بیٹے کے معاشقے پر پردہ ڈالو گی۔“