پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں ۔۔ ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ، چھٹیاں کس کس کو ہونگی ؟

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں ۔۔ ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔۔ موسم سرما کیلئے ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے سرد علاقوں اور گرم علاقوں کیلئے تعطیلات کا دورانیہ مختلف

رکھا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے گرم علاقوں والے تعلیمی اداروں کیلئے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کیلئے ڈھائی ماہ کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کیلئے 15 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دوسرے صوبوں کی حکومتوں کی جانب سے بھی تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا۔ ملک کے بیشتر تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔