10سے 30 دسمبر تک پاکستان کے کن علاقوں میں خوب بارش ہوگی ؟ اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروالیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے مسلسل کتنے روز تک شدید بارشوں کا اعلان کر دیا ؟ پاکستانی گھر کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ۔۔ محکمہ موسمیات نے ہزارہ بھر میں 10سے 30 دسمبر تک شدید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی اسی دوران شروع ہو جائے گا۔ ہزارہ ڈویژن میں بارشیں نہ ہونے کے باعث ہونے والی خشک سالی سے فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے اور علاقہ میں پانی کی قلت کا بھی خاتمہ ہو گا جبکہ بچوں اور بڑھوں میں خشک سالی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں میں بھی کمی آئے گی اور خشک سردی سے بھی لوگوں کو نجات ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں