راولپنڈی میں زورداردھماکہ ، افراتفری مچ گئی ، ریسکیو ٹیمیں روانہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے میں گیس لیکج دھماکے سے خاتون بری طرح جھلس گئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے حاجی چوک میں ایک گھر میں صبح سویرے گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے گھر کی دیواریں منہدم ہو گئیں۔واقعے میں ایک خاتون جھلس گئی جسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات کو گیس ہیٹر بند نہ کرنے کے باعث گیس کا اخراج ہوتا رہا، صبح سویرے دوبارہ ہیٹر چلانے کی کوشش پر دھماکہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں