آصف زرداری اور نواز شریف کیلئے ایک اور بری خبر، سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ، سوئس بینکوں کی تفصیلات مل سکیں گی ، بیرسٹر شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کردی ، اب تمام سوئس بینکوں کی تفصیلات مل سکیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئس بینکوں سے اہم معلومات 4 سے 6 ہفتوں میں مل جائیں گی ، 5 سے 6 سال اس معاہدے پر دستخط نہ کرکے ضائع کئے گئے ، معاہدے کے تحت ، پرانی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ شہزاد اکبر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جرمن اتھارٹی سے بھی معلومات کے لیے رابطہ کرلیا جبکہ برٹس ورجن آئی لینڈ کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا نیا کیس نیب کو بھجوا دیا ، سابق وزیراعظم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بھی بن رہا ہے ، بیگم کلثوم نواز کے نام لندن میں فلیٹ ظاہرنہیں تھا ، اس پربھی نیب ان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا رہا ہے ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ وی وی آئی پی ایئر کرافٹ کے غلط استعمال سمیت دیگر مقدمات کی شواہد پر مبنی دستاویزات نیب کو بھجوا دی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں