وہ پاکستانی کرکٹر جس نے شراب پی پر اپنی بیوی کے ساتھ ایسی گری ہوئی حرکت کر ڈالی تھی کہ پولیس کو حرکت میں آنا پڑ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کرکٹ کے میدان میں گیند اور بلے سے اپنی صاحیتوں کے جوہر دکھانے والے کئی کھلاڑیوں کی نجی زندگیوں کے کچھ پہلوایسے بھیانک ہیں کہ ان کے پردہ اٹھ جائے تو شاید مداحوں کے ان سے دل ہی اچاٹ ہو جائیں۔ کسی کھلاڑی کی ذاتیات پر بات کرنے کے بھی دو پہلو ہیں۔ ایک تو یہ کہ گھروں اورنجی زندگی میں یہ کھلاڑی جیسے بھی ہوں ہمیں اس سے مطلب ہوتا ہے نہ ہونا چاہیے ۔ تاہم دوسری جانب یہ بات بھی اپنی جگہ طے شدہ ہے کہ کھلاڑی بھی اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ اپنی نجی معاملات کو گھر کی چار دیواری تک رکھے اور ایسا کچھ بھی نہ کرے کا اس کا تذکرہ منفی انداز میں زبان زد عام ہو جائے ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ ایسے بھی کھلاڑی ہیں ۔ جن کے گھریلو معاملات کچھ اتنے زیادہ خوشگوار نہیں تھے اور اس حد تک متنازعہ تھے کہ قانون کو حرکت میں آنا پڑگیا ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان بھی ایسے ہی ایک کھلاڑی ہیں۔جو کئی بار اپنی متنازعہ سرگرمیوں کی وجہ سے منفی شہرت کے حامل رہے ۔ ان کے بارے میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایک بار کثرت سے شراب نوشی کر لی اور نشے میں دھت ہو کر اس قدر ہوش و حواس کھو بیٹھے کہ اپنی اہلیہ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرنے کے بعد انھیں بری طرح مار پیٹ ڈالا۔

جس پر ان کی اہلیہ نے پولیس کو درخواست دے دی ۔ تاہم اس کے بعد کھلاڑی کے اثر و رسوخ کی بنا پر ان کی ضمانت ہو گئی ۔یہی معین خان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے طور پر ورلڈ کپ 2015کےلئے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا گئے اور وہاں پر ان کو ایک کسینو(جوا خانے )میں جوا کھیلتے دیکھ لیا گیا جس پر ان کے کردار پر کئی سوالات اٹھ گئے تاہم انھوںنے اپنی چالاکی اور بلیک میلنگ کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کو اپنے خلاف کسی بھی کارروائی سے مانع رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں