ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ،مزید کتنا مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ 76 پیسے بڑھ گئے جس کے بعد ڈالر کی 138 روپے 50 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر 115 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ڈالر کے نرخ ایک مرتبہ پھر بڑھ گئے، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے گری تھی جو آج 76 پیسے مزید بڑھ گئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا 138 روپے 50 پیسے پر لین دین ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو

115 پوائنٹس میں کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 487 پوائنٹس کی سطح پر چلا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھاو حکومت کی جانب سے ٹھوس پالیسی فیصلے نہ لینے تک یونہی متوقع رہے گا جو معیشیت کیلئے کوئی مثبت شگون نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں