اناللہ وانا الیہ راجعون پاکستانی سیاست کو ناقابل برداشت دھچکا ۔۔انتہائی سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی سیاست کو ناقابل برداشت دھچکا ۔۔انتہائی سینئر سیاستدان انتقال کر گئے ۔سندھ کے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ انتقال کرگئے، عبدالحق بھرٹ کئی روز مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ کراچی کےایک ہسپتال میں انتقال کر گئے، عبدالحق بھرٹ کئی روز مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وہ پانچ مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، عبدالحق بھرٹ کا تعلق ضلع نوشہروفیروز سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں