جس کا خدشہ بھی نہ تھا وہ کام ہو گیا ۔۔ اسد عمر نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ کیا کام کر ڈالا ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جس کا خدشہ بھی نہ تھا وہ کام ہو گیا ۔۔ اسد عمر نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ کیا کام کر ڈالا ؟۔۔وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ہی وزیراعظم عمران خان کا جھوٹ فاش کر دیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیئر اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں دو مرتبہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ اضافہ سٹیٹ بینک نے کیا ہے کیونکہکرنسی ریٹس وہی طے کرتا ہے تاہم دونوں مرتبہ انہیں میڈیا کے ذریعے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا پتہ چلا، سٹیٹ بینک ایک خود مختار ادار ہ ہے تاہم اب اس کے ساتھ ملکر ایسا میکنزم بنا رہے ہیں ۔

جس میں وہ حکومت کو کرنسی ریٹس کے حوالے سے پہلے بتا سکے ۔ دوسری جانب اسد عمر کی ایک ویڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی پروگرام میں یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے پہلی مرتبہ وزیراعظم کو ڈالر کی قیمت میں اضافے سے متعلق پہلے ہی بتا دیا تھا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا بیان سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کا بیان جھوٹا بن رہا ہے اور اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان نے جان چھڑانے کیلئے اینکرز کے ساتھ انٹرویو میں غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ اِدھروفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جہانگیر ترین کے ساتھ جھگڑے اور استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہاہے کہ ان کا جہانگیر ترین کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہوا ، ۔

میڈیا کو غیرمصدقہ خبریں نشر نہیں کرنی چاہئیں ،اے پی این ایس کے ساتھ مل کر میڈیا کو درپیش مشکلات حل کریں گے، اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے چیف جسٹس سے بھی وعدہ کیا ہے ۔پیر کو وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات کی جانب سے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس)کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیر خزانہ اسد عمرنے بھی شرکت کی۔اے پی این ایس کے وفد نے وفاقی وزرا کو میڈیا کودرپیش مالی مشکلات سے آگاہ کیا اور حکومت کے ذمہ واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی پرزور دیا۔وفاقی وزرا نے اے پی این ایس کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے اے پی این ایس کے ممبران سے گفتگو میں کہا کہ اے پی این ایس کے ساتھ مل کر میڈیا کودرپیش مشکلات حل کریں گے، اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے چیف جسٹس سے بھی وعدہ کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی جاری ہیں، ماضی میں ڈالر کی قیمت کو روکنے کیلئے مصنوعی طریقے استعمال کیے گئے۔وزیر خزانہ کا کہناتھا ان کی جہانگیر ترین کے ساتھ جھگڑے کی خبر بے بنیاد ہے، استعفے کی خبریں بھی غلط ہیں، میڈیا کو غیرمصدقہ خبریںنشر نہیں کرنی چاہئیں۔عشائیے میں اے پی این ایس کے صدرحمید ہارون، سیکرٹری جنرل سرمد علی، مجیب الرحمان شامی، رمیزہ نظامی، جمیل اطہر اور دیگرممبران بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور پی آئی او میاں جہانگیر بھی تقریب میں موجود تھے۔خیال رہے کہ قبل ازیں ترجمان وزارت خزانہ نے بھی وزیر خزانہ اسد عمرکے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے استعفی دیا اور نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اڑا رہے ہیں۔ترجمان نے اسد عمر کی وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داد یا کسی اور سے بھی جھگڑے کی تردید کی اور کہا کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے اور بحث ہوتی رہتی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بھی وزیر خزانہ نے کسی قسم کے اختلافات کی تردید کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں