’’یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے ‘‘ تصویر میں نظر آنے والا یہ لاغر شخص دراصل پاکستان کا کون سا طاقتور ترین آدمی ہے؟ جان کر آپ کا مکافات عمل پر یقین مزید پختہ ہوجائے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تصویر میں نظر آنے والا یہ لاغر شخص دراصل پاکستان کا کون سا طاقتور ترین آدمی ہے؟ جان کر آپ کا مکافات عمل پر یقین مزید پختہ ہوجائے گا۔۔کہتے ہیں کہ ہر عروج کو زوال ہے ، یوں بھی کہا جاتا ہے کہ مکافات عمل سے کوئی نہیں بچ سکتا ۔ مکافات عمل اور عروج کو زوال کے ہر دن نمونے سامنے آتے ہیں لیکن نصیحت صرف عقلمند ہی پکڑتے ہیں۔

، وہ لوگ جن کے دلوں پر قفل نہ پڑے ہوئے ہوں۔ عروج کو زوال یا مکافات عمل کا ایک نمونہ یہ تصویر بھی ہے جو بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشا بم کی ہے۔ کل تک جو شخص لاہور میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا آج وہ کتنا بے بس اور لاچار ہے، اس تصویر کو دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔ قبضہ مافیا منشا بم کی یہ تصویر ہفتہ کے روز سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہر کھینچی گئی تھی جس میں ان کے سفید بال اور نم آنکھیں عقلمندوں کیلئے بہت سی نشانیاں لیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز (ہفتہ کو) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے زمینوں پر قبضوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

جس کے دوران قبضہ مافیا منشا بم کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔منشا بم نے عدالت میں آنے کے بعد رونا شروع کر دیا اور رحم کی اپیل کی تھی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ” تمہیں اس وقت رونا نہیں آیا جب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا تھا ، تمہیں خوف خدا نہیں، کیا مرنا یاد نہیں ہے؟ تمہارے لیے کبھی افضل کھوکھر آجاتا ہے، کبھی کوئی اور آجاتا ہے“۔ منشا بم نے گزشتہ روز کی سماعت کے دوران موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں