انتہائی شرمناک خبر ۔۔ مریم نواز بارے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی سن کر آگ بگولا ہو جائیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی شرمناک خبر ۔۔ مریم نواز بارے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی سن کر آگ بگولا ہو جائیں گے ۔۔معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے گوادر کی 200 ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاو اپنے عزیز کو دلوا کرقومی خزانے کو چونا لگوایا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہوچکے ہیں جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے 100 روزہ کارکردگی کا حساب مانگا جارہا ہے ۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے۔

جبکہ دیگر مسلم لیگی رہنما بھی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس پر معروف صحافی چوہدری غلام حسین مسلم لیگ ن پر پھٹ پڑے۔انہوں نے مریم نواز کے ایک اور اسکینڈل کو بے نقاب کر دیا۔وہ نجی ٹی وی میں حکومتی کارکردگی پر کی جانے والی تنقید پر تبصرہ کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ اس حکومت نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا وہ تو بعد کی بات ہے گزشتہ حکومت میں کیا گل کھلائے گئے ان پر بھی بات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے ایک عزیز کو گوادر کی اربوں کی زمین کوڑیوں کے بھاو دلا دی۔انکا کہنا تھا کہ کل 200 ایکڑ زمین تھی جس کا مطلب ہے 1600کنال زمین جس کی مالیت اربوں روپیہ تھی لیکن مریم نواز نے کوڑیوں کے بھاو اس زمین کو اپنے ایک عزیز کو دے دیا۔