”اگر والدین نے اپنے بچوں کے لیے یہ کام نہ کیا تو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی “پنجاب حکومت نے ایسا قانون تیار کر لیا کہ والدین کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے والدین کے لیے نیا قانون تیار کرلیا۔
نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق نئے قانون کے مطابق سکول نہ بھیجنے اور طلبا کے مسلسل غیر حاضر رہنے پر والدین کو 500 روپے سے 10 ہزار روپے جرمانہ اور ایک ہفتہ قید میں رکھا جائے گا۔

نئے قانون کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوارسال کردی گئی۔دوسری جانب نئے قانون میں 2014 کمپلیسری ایجوکیشن ایکٹ میں شامل سبسڈی بند نہیں کی جائے گی۔ نئے قانون میں امداد جاری بلکہ نئی سزا اور جرمانہ شامل ہوگا۔ نئے قانون کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب کیبنٹ کمیٹی آئندہ ہونے والے اجلاس میں دے گی۔