یکم دسمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے والی ہے ؟وزیرخزانہ نے قوم کوبڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرخزانہ اسد عمرسے نجی ٹی وی پروگرام میں بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اینکرنے سوال کیاکہ آپ بجلی کی قیمتیں بڑھارہے ہیں جس کے جواب میں وزیرخزانہ نے کہاکہ بجلی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اینکرکے استفسارپرکہ بجلی کی قیمتوں میں کیامزیداضافہ کیاجائےگا۔

تواس کے جواب میں وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف سے ہمارے مذاکرات چل رہے ہیں اس کے بعدہی کچھ فیصلہ ہوگالیکن ہماراارادہ قیمتیں بڑھانے کانہیں ہےبجلی کی قیمت اب تک جتنی بھی بڑھائی ہے اس میں 70فیصدپاکستانیوں کی بجلی کی قیمت ایک روپیہ بھی نہیں بڑھائی۔ پٹرول کی قیمتوں کے بارے میں اینکرنے پوچھاتواس کے جواب میں وزیرخزانہ نے کہاکہ اس وقت پٹرول کے اوپرٹیکس کی جوشرح ہےوہ پچھلے پندرہ سال میں سب سے کم شرح ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھیں اوگرانے ہمیںکہاکہ آپ قیمتیں بڑھائیں لیکن ہم نے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔اب نومبرمیں قیمتیں کم ہوگئی ہیں اینکرکے سوال پرکہ کیاآپ عوام کوریلیف دیں گےتووزیرخزانہ نے کہاکہ انشااللہ ضروردیں گے۔