ملکی معیشت سنبھلنے لگی۔۔۔۔ وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد لوگوں کا معیار زندگی کیسے بہتر ہوا؟ چینی اخبار کی رپورٹ ملاحظہ کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی اخبار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی غربت مٹاؤ پالیسی ملکی معیشت کی بحالی میں مدد دیگی ،سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے اقتصادی سرگرمیوں کا فروغ لوگوں کا معیارزندگی بہتربنائیگا ۔اخبار ‘‘گلوبل ٹائمز’’ میں شائع آرٹیکل کے مطابق معاشی مشکلات کے باوجود عمران خان نے غربت مٹاؤ مہم شروع کرنے کی خواہش کا اظہارکیاہے ۔ بعض مبصرین کی نظر میں اس طرح کے پیکیج سے ملک کی معاشی مشکلات بڑھ جائیگی جوکہ درست نہیں۔

اخبار کے مطابق اگر اس مہم پر عمل ہوا تو اس کے نتیجے میں پاکستان کی اقتصادی بحالی ممکن ہوجائیگی۔اس پروگرام کے حوالے سے پاکستان اورچین کے مابین تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حالیہ چند عشروں میں چین نے 80کروڑ شہری غربت سے نکال کراقتصادی معجزہ دکھایا۔عمران خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ غربت سے نمٹنے کیلئے چینی ماڈل کی پیروی کرینگے ۔اخبار کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر غربت مٹاؤمہم میں اہم کرداراداکرسکتی ہے ، چین سی پیک صنعتوں سے وابستہ پاکستانیوں کو ہنر کی منتقلی اوران کی پیداواری استعداد بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔