حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز پیر سے ہو گا

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز پیر سے ہو گا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی مذاکرات میں وزیرخزانہ اسد عمر پاکستانی معاشی ٹیم کی سربراہی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پربھی بات چیت ہو سکتی ہے ۔ منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کی مکمل حکمت عملی پیش کرنا ہوگی ۔ ٹیکس چوری پرقابو پانے کے اقدامات پربھی غور ہوسکتا ہے ۔ ٹیکس آمدنی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا جائیگا ۔