افغانستان میں طالبان جنگجوئوں کا صفایا ہونے لگ گیا کتنا علاقہ آزاد کرا لیا گیا ، بڑی خبر

کابل(آئی این پی )افغانستان کے صوبہ بغلان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے 4روزہ زمینی و فضائی آپریشن 16جنگجو طالبان ہلاک جبکہ 19زخمی ہو گئے، آپریشن کے دوران کئی گاوں طالبان کے قبضے سے چھڑا لئے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 16 طالبان جنگجو مارے گئے۔

افغان فورسز اور غیر ملکی فورسز نے طالبان کے خلاف بغلان کے علاقے دند غوری میں مشترکہ آپریشن کیا،چار روز سے جاری آپریشن میں 16 طالبان جنگجو ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔آپریشن میں زمینی اور فضائی دونوں طرح کی کارروائی کی گئی۔بغلان پولیس کے دعوے کے مطابق آپریشن کے دوران کئی گاوں طالبان کے قبضے سے چھڑا لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں